کہکشاں میں سورج سے 70 گنا بڑا بلیک ہول دریافت

کہکشاں میں سورج سے 70 گنا بڑا بلیک ہول دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آن لائن)ماہرین فلکیات نے کہکشاں میں ایک اور بڑے بلیک ہول کو دریافت کیا ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ سورج کے حجم سے 70 گنا بڑا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی تحقیق سے متعلق نیچرنامی جریدے نے چینی ماہرین فلکیات کی ایک تحقیق شائع کی ہے جس میں اس بلیک ہول کو ایل بی ون کا نام دیا گیا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ماہرین فلکیات کا یہ خیال تھا کہ سورج کے حجم سے 20 گنا بڑے بلیک ہول موجود نہیں ہیں۔
کہکشاں