چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے دورہ ڈیرہ کی جھلکیاں (فخر الدین بزدار اور شیخ شاہد سے)

  چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے دورہ ڈیرہ کی جھلکیاں (فخر الدین بزدار اور شیخ ...

  



٭چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ٹھیک ایک بجے ڈیرہ غازیخان پہنچ گے۔

٭چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنی مادرعلمی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبرایک کا وزٹ بھی کیا اس موقع وہ جذباتی تھے اپنے کلاس روم بھی گئے اور آنربورڈ کو دیکھ کر رک گئے آنر بورڈ پر ان کا نام پوزیشن ہولڈز میں شامل ہے۔

٭چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے سکول کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے سکول کے بچوں کے ہمراہ بینچ پر بیٹھ کر کلاس اٹینڈ کی۔

٭چیف جسٹس آف پاکستان عدالت فوجداری سائٹ پربھی گئے جہاں انہوں نے اپنی اور اپنے والد کی سیٹ پر جاکر سینئر وکلاء سے ملاقات کی اور اپنے اولین چیمبرکی سیٹ پر بیٹھ کرسینئر وکلاء کو ملے،

٭چیف جسٹس آف پاکستان بو بجکر پندرہ منٹ پر ایوان عدل پہنچے اور عدالت میں ایک مختصر تقریب میں یادگاری پودا لگایا۔

٭چیف جسٹس آف پاکستان کو پولیس کے ایک چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنرز پیش کیا۔

٭چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ بارسے سرائیکی میں خطاب کیا۔

٭چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈائس پرآتے ہی کہا کہ صدربار یاسر کھوسہ بلوچ ہیں میں سمجھ رہا تھا کہ وہ بلوچ روایات کی پاسداری کریں گے اور گھر آئے مہمان کے سامنے مطالبات نہیں رکھیں گے۔ لیکن انہوں نے تو کئی مطالبات پیش کردیئے، تاہم وہ انہیں پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

٭چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ پہلے چیف جسٹس آف پاکستان جنہوں نے ڈی جی خان بار سے خطاب کیا۔

٭چیف جسٹس آف پاکستان نے بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان بار کا ایک ادھار ہے جوکہ آج واپس کرنے آیا ہوں

٭چیف جسٹس آف پاکستان نے انکشاف کیا کہ 1979 میں جب وہ بیرسٹر بن کر ڈیرہ بارمیں آئے تو اس وقت سینئر وکلاء میری موجودگی میں والد محترم کے پاس آئے اور کہا کہ آصف ڈی جی خان پہلے بیرسٹر ہیں اس لیے ان کے اعزاز میں ہم انہیں بلامقابلہ بار کا صدر بناتے ہں لیکن میں نے انکار کرکردیا اور کا کہ اس سے دوستوں کو شکایات بھی ہونگیں اور میں شکایات افورڈ نہیں کرسکتا۔

مزید : صفحہ اول