ٹوکیو اولمپکس، مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس کے ڈراز کا اعلان

ٹوکیو اولمپکس، مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس کے ڈراز کا اعلان

  



انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 2020میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک مقابلوں کیلئے مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس کے ڈراز کا اعلان کیا ہے۔2016 میں مردوں کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم ارجنٹینا، آسٹریلیا، بھارت،اسپین،نیوزی لینڈ اورمیزبان جاپان کو گروپ اے جبکہ بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، برطانیہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح ویمنز ہاکی ایونٹ میں 2016 کی گولڈ میڈلسٹ برطانوی ٹیم گروپ اے میں ہالینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گی جبکہ چین، آسٹریلیا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، اسپین اور میزبان جاپان کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ٹوکیو اولمپکس ہاکی ٹورنامنٹس نئے تعمیر شدہ او آئی اسٹیڈیم میں 25 جولائی 2020سے 7 اگست 2020تک کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ تین مرتبہ کی اولمپک چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دوسری بار اولمپکس گیمز کا حصہ نہیں ہوگی۔اولمپک کوالیفائرز کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈ نے گرین شرٹس پر گولز کی برسات کر کیمقابلہ 1-6 سے جیت کر ٹوکیو اولمپکس سے پاکستان کو باہر کردیا تھا۔پاکستان ہاکی ٹیم اس سے قبل 2016 کے ریو اولمپکس میں بھی کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔

مزید : ایڈیشن 1