سپورٹس رائونڈ اپ

سپورٹس رائونڈ اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایشین بیچ گیمز میسکوٹ کی رونمائی

چھٹے ایشین بیچ گیمز میسکوٹ کی رونمائی تقریب چین میں اولمپک کونسل آف ایشیا اور انتظامی کمیٹی کے تحت منعقد ہوئی، جس کے ساتھ ہی ان گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوگیا۔گیمز اگلے سال28 نومبر سے6 دسمبر تک کھیلے جائیں گے


پہلے گرینڈ سلام سے قبل اے ٹی پی کپ 3 جنوری سے شروع ہوگا
آئندہ سال پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل اے ٹی پی کپ 3 جنوری سے شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن یہ نیا اے ٹی پی ٹیم ایونٹ شروع کر رہی ہے جو آئندہ سال 3 جنوری کو شروع ہوکر 11 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چیمپئن اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر فیملی وجوہات کے سبب اے ٹی پی کپ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔


انعام بٹ ساؤتھ ایشین گیمز میں اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے پْرعزم

انعام بٹ پہلوان ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پْر عزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ساؤتھ ایشین گیمز یکم دسمبر سے نیپال میں شروع ہو رہے ہیں جس میں انعام بٹ سمیت پاکستان کے سات پہلوان سات مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔ انعام بٹ پہلوان کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہیں جب کہ حال ہی میں انہوں نے ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔انعام بٹ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے تیاریوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیمپ طویل دورانیے کے نہیں تھے، اپنی مدد آپ کے تحت سب کچھ کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کریں گے۔انعام بٹ نے کہا کہ مشکلات کی وجہ سے مورال ڈاون نہیں ہوتا اور نا ہی ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں پاکستان کے لیے سب کچھ کرنا ہے اور پاکستان کے لیے سب کوششیں کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی یہی کوشش ہو گی کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ میڈلز حاصل کریں۔قومی پہلوان نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں سات پہلوان پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور سات میڈلز ضرور ہوں گے، میڈلز کے رنگوں کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن اتنا ضرور ہے کہ ان سات میں سے تین سے چار گولڈ میڈلز ہوں گے۔ انعام بٹ نے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کے لیے میڈ ل جیتیں، دوسری مرتبہ گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنا چاہیں گے۔انعام بٹ کا کہنا ہے کہ مدمقابل پہلوانوں خاص طور پر بھارتی پہلوان نے بھرپور تیاری کی ہو ئی ہے۔انہوں نے اولمپکس کو سامنے رکھ ٹریننگ کی ہے لیکن ہم بھی کم سہولیات اور ٹریننگ کے باوجود بہترین کھیل پیش کرتے ہو ئے میڈلز جیتیں گے


15 منٹ میں 4 گول، لیون ڈاؤسکی نے نئی تاریخ رقم کردی

پولینڈ کے فٹبال اسٹار روبرٹ لیون ڈاؤسکی نے چیمپیئنز لیگ میں بایرن میونخ کی نمائندگی کرتے ہوئے 15 منٹ میں 4 گول اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ چیمپیئنز لیگ کے میچ میں بایرن میونخ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سربین فٹبال کلب ریڈ اسٹار کو 0-6 سے شکست دے کر اہم کامیابی اپنے نام کی۔میچ کی خاص بات لیون ڈاؤسکی کی شاندار کارکردگی تھی جنہوں نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں تیز ترین چار گول اسکور کرتے ہوئے صرف 15 منٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ریڈ اسٹار اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے 14ویں منٹ میں بایرن میونخ کے لیون گوریٹزکا نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کا کھاتا کھولا جس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی بھی ٹیم مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔میچ کا دوسرا ہاف میزبان ٹیم کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا جس میں لیون ڈاؤسکی کسی طوفان کی طرح تابڑ توڑ گول اسکور کرتے رہے اور ریڈ اسٹار کا دفاع بالکل بے بس نظر آیا۔53ویں منٹ میں بایرن کو ایک پینالٹی ملی جس پر لیون ڈاؤسکی نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔میچ کے 60ویں منٹ میں پولش فٹبالر نے اپنا دوسرا اور اپنی ٹیم کے تیسرا گول اسکور کیا اور پھر 64ویں اور 67ویں منٹ میں مزید دو گول اسکور کر کے خود کو چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں امر کر لیا۔اس کے بعد میچ کے 89ویں منٹ میں کورنٹن ٹولیسو نے ایک اور گول داغ کی اپنی ٹیم کی میچ میں 0-6 سے جیت پر مہر ثبت کردی۔لیون ڈاؤسکی اب تک چیمپیئنز لیگ کے 5 میچوں میں 10 گولوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ اس سیزن میں اپنی ٹیم بایرن میونخ کے لیے 20 میچوں میں 27 گول اسکور کر چکے ہیں۔یہ بایرن کی چیمپیئنز لیگ میں مسلسل پانچویں فتح ہے اور پہلے ہی یورپین چیمپیئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے

مزید :

ایڈیشن 1 -