ملتان روڈ رکشہ دھماکے کی داتا دربار، سگیاں پل دھماکوں سے کڑیاں ملنے لگیں،ذرائع

ملتان روڈ رکشہ دھماکے کی داتا دربار، سگیاں پل دھماکوں سے کڑیاں ملنے ...

  



لاہور(آئی این پی) ملتان روڈ رکشہ دھماکے کی داتا دربار، سگیاں پل دھماکے سے کڑیاں ملنے لگیں۔ذرائع کے مطابق ملتان روڈ دھماکے میں استعمال ہونیوالا بارود اور طریقہ کار پہلے دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے، ملتان روڈ دھماکے میں غیر معمولی طور پر زیادہ بال بیئرنگ استعمال کیے گئے، جس کا مقصد زیادہ نقصان کرنا تھا، بال بیئرنگ زیادہ ہونے کی وجہ سے 14 افراد زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور سے تفتیش کے دوران 3 افراد کو حراست میں لے لیا دھماکے کیلئے وہیکل بیسڈ آئی ای ڈی تیار کی گئی تھی۔

دھماکہ کڑیاں

مزید : صفحہ اول