مالٹامیں خاتون صحافی کے قتل کیس میں پیشرفت کے بعدوزیراعظم کامستعفی ہونےکااعلان،بزنس ٹائیکون یورگن فینچ گرفتار

مالٹامیں خاتون صحافی کے قتل کیس میں پیشرفت کے بعدوزیراعظم کامستعفی ...
مالٹامیں خاتون صحافی کے قتل کیس میں پیشرفت کے بعدوزیراعظم کامستعفی ہونےکااعلان،بزنس ٹائیکون یورگن فینچ گرفتار

  



مالٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالٹامیں صحافی کے قتل کیس میں پیشرفت کے بعدوزیراعظم نے مستعفی ہونے کااعلان کردیا،مالٹاکے وزیراعظم جوزف مسکیٹ 18 جنوری کوعہدہ چھوڑدیں گے جبکہ خاتون صحافی کے قتل کے الزام میں بزنس ٹائیکون یورگن فینچ کو گرفتارکرلیاگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مالٹامیں صحافی کے قتل کیس میں پیشرفت کے بعدوزیراعظم نے مستعفی ہونے کااعلان کردیا،مالٹاکے وزیراعظم جوزف مسکیٹ18جنوری کوعہدہ چھوڑدیں گے،قتل کیس میں وزیراعظم کے چیف آف سٹاف کیتھ شیمبری اور2وزرامستعفی ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق خاتون صحافی کے قتل کے الزام میں بزنس ٹائیکون یورگن فینچ کو گرفتارکرلیاگیا،بزنس ٹائیکون پرعدالت نے الزامات عائدکرنے کے بعد اثاثے منجمدکرنے کاحکم دیدیا۔خبرایجنسی کے مطابق خاتون صحافی ڈیفنی کاروانا گیلیزیاکو2017میں قتل کیاگیاتھا۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی