امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ،2 بچوں سمیت9 افراد ہلاک

ڈکوٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا،طیارے گرنے سے 2 بچوں سمیت9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ضرور پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج بحرین کا دورہ کرینگے
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا،طیارے میں 12 افراد سوار تھے،طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد گرکر تباہ ہو گیا،حادثے میں 2بچوں سمیت9افرادہلاک ہو گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے،طیارہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔