دوسرا ٹیسٹ، یاسر شاہ کی سینچری اور بابر کے 97 رنز بھی پاکستان کو فالو آن سے نہ بچا سکے

دوسرا ٹیسٹ، یاسر شاہ کی سینچری اور بابر کے 97 رنز بھی پاکستان کو فالو آن سے ...
دوسرا ٹیسٹ، یاسر شاہ کی سینچری اور بابر کے 97 رنز بھی پاکستان کو فالو آن سے نہ بچا سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی ہے ، پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں صرف 302 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں یاسر شاہ نے 113 اور بابراعظم نے 97 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔آسٹریلیا کو پاکستان پر 287 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دوسرے روز تین وکٹوں کے نقصان پر 589 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی جس میں وارنر نے نہایت شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 335 رنز کی اننگ کھیلی اور بڑا سکور سجانے میں ٹیم کو بڑی مدد فراہم کی جبکہ وہ ناقابل شکست بھی رہے ۔ ان کے بعد مارنوس لامبوشین نے 162 رنز اور سٹیو سمتھ نے 38 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں جبکہ محمد عباس، ڈیبیوٹنٹ محمد موسیٰ، یاسر شاہ، افتخار احمد اور اظہر علی کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹوں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی اور باولر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوپایا ۔آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے آٹھویں نمر پر آ کر سینچری بنائی اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی تاہم ان کے علاوہ بابراعظم نے 97 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ سینچری مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے، محمد عباس نے 29 رنز بنائے ۔یاسر شاہ کی سینچری اور بابر اعظم کے 97 رنز بھی پاکستان کو فالو آن کا شکار ہونے سے نہ بچا پائے۔پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پولین لوٹتا چلا گیا ۔ شان مسعود نے 19، امام الحق نے 2، اظہر علی نے 9، اسد شفیق نے 9 اور افتخار احمد نے 10 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان کوئی سکور نہ بنا سکے، بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -