" ٹیم میں تبدیلیوں کا مطلب یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔ " سابق مایہ ناز کرکٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی چھپ نہ رہ سکے

" ٹیم میں تبدیلیوں کا مطلب یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔ " سابق مایہ ناز کرکٹ آل راؤنڈر ...

  



لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں 3 تبدیلیوں کا مطلب ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں سلیکشن غلط تھی۔

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک نجی سکول کے سالانہ اسپورٹس ڈے میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ کرکٹ کے لحاظ سے آسڑیلیا ایک مشکل ملک ہے تاہم مشکل حالات میں ہی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو موقع اور اعتماد دیا جانا چاہیے ، محض نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کردیں تو یہی نتائج ملیں گے۔

رزاق کا کہنا تھا کہ آسڑیلوی ٹیم نچلی رینکنگ کے باعث ہمارے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھی اسے اچھا موقع سمجھیں۔اس موقع پر پاکستان ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر وحیدہ اختر اور اے ٹیم کی ممبر طوبی حسن کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو فاسٹ پچوں پر زیادہ سے زیادہ پریکٹس کرائی جائے تاکہ کارکردگی بہتر ہو سکے۔

مزید : کھیل