پی ٹی آئی کا وفد آج ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز کا دورہ کرے گا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کا وفد آج ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز کا دورہ کرے گا،وفدمیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل ہوں گے ،ملاقات کے دوران کراچی پیکج سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی رابطے ہو گئے،وزیرخارجہ اور گورنرسندھ آج ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں سندھ حکومت کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا جائےگا ،کل گورنر ہاوَس سندھ میں حکومتی اتحادیوں کی اہم ملاقات بھی ہوگی۔