’ کشمیر پر ہندوستانی قبضے سے آپ کی غیرت جوش نہیں مارتی لیکن پرویز مشرف کے ٹرائل ۔۔۔‘حامد میرحکومت پر برس پڑے

’ کشمیر پر ہندوستانی قبضے سے آپ کی غیرت جوش نہیں مارتی لیکن پرویز مشرف کے ...
’ کشمیر پر ہندوستانی قبضے سے آپ کی غیرت جوش نہیں مارتی لیکن پرویز مشرف کے ٹرائل ۔۔۔‘حامد میرحکومت پر برس پڑے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی حامد میر حکومت پر برس پڑے ،کہتے ہیں کہ حکمران مسئلہ کشمیر کا نام لے کرپاکستان کے سیاسی اور معاشی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں، کشمیر پر ہندوستانی قبضے سے ان کی غیرت جوش نہیں مارتی لیکن پرویز مشرف کے ٹرائل کا سن کر ان کی غیرت جوش مارنے لگتی ہے۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ یہ حکمران مسئلہ کشمیر کا نام لے کر پاکستان کے سیاسی و معا شی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہ کشمیر پر ہندوستان کا قبضہ ہوجائے تو آپ کی غیرت جوش نہیں مارتی لیکن پرویز مشرف کو اگر کوئی جج کہہ دے کہ ہم سزادیں گے تو آپ کی غیرت جوش مارتی ہے۔آپ کہتے ہوحب الوطنی کو خطرہ ہوگیا،قومی سلامتی کو خطرہ ہوگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس