کوٹ ادو، تونسہ بیراج کے قریب 2ٹریکٹر ٹرالیاں آپس میں ٹکراگئیں، خواتین اوربچے سمیت5افراد جاں بحق

کوٹ ادو، تونسہ بیراج کے قریب 2ٹریکٹر ٹرالیاں آپس میں ٹکراگئیں، خواتین اوربچے ...
کوٹ ادو، تونسہ بیراج کے قریب 2ٹریکٹر ٹرالیاں آپس میں ٹکراگئیں، خواتین اوربچے سمیت5افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوٹ ادومیں ہیڈتونسہ بیراج کے قریب 2ٹریکٹر ٹرالیاں آپس میں ٹکراگئیں،حادثے میں خواتین اور بچے سمیت5افرادجاں بحق اور5خواتین زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق خواتین کپاس کی چنائی کیلئے ٹریکٹر ٹرالی پر جارہی تھیں کہ دوسری ٹرالی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اورایک بچہ شامل ہے،جاں بحق افراد کا تعلق تونسہ بیراج بیٹ قائم والا کے علاقے سے ہے، جاں بحق افراد میں انیسا، پروین،عمران، نذیرمائی اوربختاور شامل ہیں،حادثے میں زخمی خواتین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیاگیا۔