آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے بلے بازی کے میدان میں شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے بلے بازی کے میدان میں شاندار ...
آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے بلے بازی کے میدان میں شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل میں یاسر شاہ نے شاندار سینچری بنا کر بڑ ا اعزاز اپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنے 192 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے کیریئرکی پہلی ٹیسٹ سینچری بنا لی ہے ۔یاسر شاہ آٹھویں نمبر پر سینچری بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں جبکہ اس گراونڈ پر آٹھویں نمبر پر سینچری بنانے والے پاکستان کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔یاسر شاہ کے علاوہ صرف بابر اعظم ہی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے لیکن وہ سینچری نہ مکمل کر سکے اور 97 رنز پر پولین لوٹ گئے ۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں اب تک 270 رنز جوڑ لیے ہیں اور 8 وکٹیں گنوا دی ہیں جس کے باعث فالو آن کی تلوار لٹکنا شروع ہو گئی ہے ۔

مزید : کھیل