آنے والے دنوں میں یا ہفتوں میں مسلم لیگ ن کو ریلیف ضرور ملے گا, خواجہ آصف نے پیشن گوئی کردی

آنے والے دنوں میں یا ہفتوں میں مسلم لیگ ن کو ریلیف ضرور ملے گا, خواجہ آصف نے ...
آنے والے دنوں میں یا ہفتوں میں مسلم لیگ ن کو ریلیف ضرور ملے گا, خواجہ آصف نے پیشن گوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کےمر کزی نائب صدرخواجہ آصف نے انکشاف کیاہے کہ آنے والے دنوں یاہفتوں میں مسلم لیگ ن کوریلیف ضرور ملےگا۔حکومت کواداروں کی حمایت حاصل،فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے بھرپورتعاون کریں گے،گرفتار لیگی رہنمائوں کے خلاف اب تک کچھ نہیں مل سکا۔ اپنے انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ میڈیا پرسامنے آنے والی خبروں کےمطابق گرفتارلیگی رہنمائوں کے خلاف اب تک کچھ نہیں ملا تو ایسی صورتحال میں بہت امکانات ہیں کہ آنے والے دنوں میں یا ہفتوں میں مسلم لیگ ن کو ریلیف ضرور ملے گا۔ انہوں نےکہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ ن الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کرے گی اور تمام سوالات کےجوابات دے گی۔

مزید :

قومی -