"وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے جو بات کہی وہ ۔ ۔ ۔" سابق کپتان معین خان بھی بول پڑے

"وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے جو بات کہی وہ ۔ ۔ ۔" سابق کپتان معین خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے بھی پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے ٹیم کے کوچ مصباح الحق کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

معین خان نے کہا کہ معاون خصوصی نعیم الحق نے جو بات کہی وہ درست ہے، پاکستانی بلے بازوں نے غلط شاٹ کھیل کر خود وکٹیں گنوائیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان بولرز کو موقع دے رہے ہیں تو مکمل موقع دیں، پہلے ٹیسٹ کے بعد 3 تبدیلیاں کرکے ٹیم میں بے یقینی خود پھیلائی جا رہی ہے۔معین خان نے کہا کہ دوسرے دن کا کھیل دیکھنے کے بعد محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان کے لیے ایڈیلیڈ ٹیسٹ بچانا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں پاکستانی بولرز بھی ناکام رہے، ہر شعبہ میں ٹیم کمزور نظر آئی ہے۔

مزید :

کھیل -