ایڈیلیڈ ٹیسٹ،تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کا دوسری اننگ میں بھی مایوس کن آغاز،تین کھلاڑی آوٹ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کا دوسری اننگ میں بھی مایوس کن ...
ایڈیلیڈ ٹیسٹ،تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کا دوسری اننگ میں بھی مایوس کن آغاز،تین کھلاڑی آوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیاہے جس دوران پاکستان نے دوسری اننگ میں تین وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لیے ہیں جبکہ 248 رنز کا خسارہ باقی ہے۔پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنز کے مقابلے میں 302 ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور فالو آن کا شکار ہو گئی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروایا اور دوسری اننگ کا آغاز ہوا جس پر پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ایک مرتبہ پھر سے امام الحق کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے اور بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے اظہر علی 9 اور بابراعظم 8 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو پائے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تین وکٹوں کے نقصان پر 589بنانے کے بعد اننگ ڈکلیئر کر دی جس میں وارنر نے نہایت شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 335 رنز کی اننگ کھیلی اور بڑا سکور سجانے میں ٹیم کو بڑی مدد فراہم کی جبکہ وہ ناقابل شکست بھی رہے۔ ان کے بعد مارنوس لامبوشین نے 162 رنز اور سٹیو سمتھ نے 38 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں جبکہ محمد عباس، ڈیبیوٹنٹ محمد موسیٰ، یاسر شاہ، افتخار احمد اور اظہر علی کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹوں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی اور باولر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوپایا۔
آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پاکستان کی پوری ٹیم 302 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی ۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 97 رنز بنائے لیکن وہ سینچری مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے جبکہ ان کے علاوہ صرف یاسر شاہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 ویں نمبر پر آ کر سینچری بنائی لیکن وہ قومی ٹیم کو فالو آن کا شکار ہونے سے نہ بچا پائے ۔ شان مسعود نے 19، امام الحق نے 2، اظہر علی نے 9، اسد شفیق نے 9 اور افتخار احمد نے 10 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان کوئی سکور نہ بنا سکے، بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -