رائل نیوی اور پاکستان نیوی کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات, دونوں ممالک کی بحریہ نے متعدد مشترکہ تربیت اور مشقیں کیں: کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر کیپٹن محمد اکرم

رائل نیوی اور پاکستان نیوی کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات, دونوں ممالک کی بحریہ ...
 رائل نیوی اور پاکستان نیوی کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات, دونوں ممالک کی بحریہ نے متعدد مشترکہ تربیت اور مشقیں کیں: کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر کیپٹن محمد اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن محمد اکرم نے کہا کہ رائل نیوی اور پاکستان نیوی کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات بہت قریبی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی بحریہ نے متعدد مشترکہ تربیت اور مشقیں کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سعودی عرب کا بہت اہم کردار اور مقام ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل مدتی اور باہمی مددگار تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تعلقات کی جڑیں لوگوں سے لوگوں کے تعلقات میں پنہاں ہیں۔ وہ یہاں جہاز کے ڈیک پر اپنی طرف سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ کمانڈنگ آفیسر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی بھارتی فوج کی خلاف ورزی کا خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے لئے سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی مدد فراہم کرے گا اور امید ظاہر کی کہ دنیا کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ اس موقع پر کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
کمانڈنگ آفیسر محمد اکرم نے اپنے خطاب میں سعودی حکومت کی بہترین مہمان نوازی اور عمرہ کی سعادت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لئے ہر پاکستانی کے دل میں ایک خاص جگہ ہے۔اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔ پاک سعودی دوطرفہ تعلقات دفاع ، تجارت ، سرمایہ کاری اور معیشت کے دیگر شعبوں سمیت تمام شعبوں میں بڑھ رہے ہیں۔
بعد ازاں قونصل جنرل کے ہمراہ سعودی اور پاکستانی بحریہ کے افسران نے پاک سعودی دوستی کا کیک کاٹا۔

عشائیہ میں سعودی بحریہ کے افسران ، قونصل جنرلوں ، سفارت کاروں اور پاکستان کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید اور قونصل خانے کے افسران بھی موجود تھے۔ کموڈور احمد محمد العسیری نے سعودی رائل فورسز کی نمائندگی کی۔عشائیہ کا انتظام جدہ انٹرنیشنل پورٹ پر موجود پاکستانی بحری جہاز پی این ایس عالمگیر کے ڈیک پر کیا گیا تھا۔ عشائیہ کا آغاز سعودی عرب اور پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا۔ آخر میں کمانڈنگ آفیسر نے رائل سعودی نیوی کے کموڈور احمد محمد العسیری اور قونصل جنرل پاکستان جو سوئنئیر بھی پیش کئیے۔
پی این ایس عالمگیر کے عملے نے جدہ میں فائر فائٹنگ ٹریننگ اسکول میں تربیت بھی حاصل کی۔ پی این ایس عالمگیر بحر روم میں ، ترکش بحریہ کے ساتھ ، مشترکہ پٹرول میں شرکت کے بعد پاکستان واپس جا رہا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -