لاہور،مال روڈ پر طلبایکجہتی مارچ میں شریک طلبا اور قیادت کیخلاف مقدمہ درج

لاہور،مال روڈ پر طلبایکجہتی مارچ میں شریک طلبا اور قیادت کیخلاف مقدمہ درج

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے مال روڈ پر طلبایکجہتی مارچ میں شریک طلبا اور قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمے میں عمار علی ،فاروق طارق،عالمگیر وزیر،اقبال لالہ ،محمد شبیر اورکامل خان کو نامزدکیاگیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے مال روڈ پر طلبایکجہتی مارچ میں شریک طلبا اورقیادت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمے میں عمار علی ،فاروق طارق،عالمگیر وزیر، اقبال لالہ ،محمد شبیر اورکامل خان کو نامزدکیاگیاہے،مقدمے میں ڈھائی سے 300 نامعلوم افرا دکو بھی نامزدکیاگیا۔ مقدمے متن میں کہاگیا ہے کہ ریلی کے شرکا نے حکومت اورریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کیں ،مقدمے میں نامزدعالمگیر وزیرکو پنجاب یونیورسٹی سے مبینہ طور پر حراست میں لے لیاگیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور