ن لیگ نے اپنی حکومت میں ہر دن کتنا قرض لیا اور تحریک انصاف نے کتنا ؟ جا ن کر وزیراعظم کو بھی یقین نہ آئے

ن لیگ نے اپنی حکومت میں ہر دن کتنا قرض لیا اور تحریک انصاف نے کتنا ؟ جا ن کر ...
ن لیگ نے اپنی حکومت میں ہر دن کتنا قرض لیا اور تحریک انصاف نے کتنا ؟ جا ن کر وزیراعظم کو بھی یقین نہ آئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صرف ایک سال میں قرض لینے کے پچھلے تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں جبکہ ملک میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمرہی توڑ کر رکھ دی ہے اور ہر کوئی پریشان حال دکھائی دیتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگریزی اخبار ” دی نیوز “ میں کالم لکھنے والے سینئر صحافی فرخ سلیم نے ٹویٹر پر ایک چارٹ شیئر کیاہے جس میں پیپلز پارٹی سمیت ن لیگ اور تحریک انصاف کی جانب سے لیے جانے والے قرضوں کا موازنا کیا گیاہے ۔

فرخ سلیم کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق پیپلز پارٹی نے 2008 سے 2013 تک اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں مجموعی طور پر 10 ٹریلین روپے قرض لیا یعنی روزانہ کی بنیاد پر 5.5 بلین روپے قرض حاصل کیا گیا ۔

پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی اور نوازشریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تاہم وہ پانچ سال پورے نہ کر سکے اور انہیں سپریم کورٹ سے نااہلی کا سامنا کرنا پڑا۔ ن لیگ نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں مجموعی طور پر14 ٹریلین روپے قرض لیا یعنی ایک دن میں 7.7 بلین روپے قرض لیا گیا جو کہ پیپلز پارٹی کی نسبت کچھ زیادہ تھا ۔

لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے تو گزشتہ حکومتوں کے بھی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں کیونکہ صرف ایک سال کی حکومت میں پی ٹی آئی نے 11 ٹریلین روپے قرض لے چکی ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر 30بلین روپے بنتے ہیں ۔ تحریک انصاف کی قرض لینے کی شرح پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں سے ہی زیادہ ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں