چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی عدم تقرری،اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کو فعال بنانے کیلئے کل سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کافیصلہ

چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی عدم تقرری،اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کو فعال ...
چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی عدم تقرری،اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کو فعال بنانے کیلئے کل سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی عدم تقرری پر اپوزیشن نے کل سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کو جلداز جلد فعال بنانے کیلئے رٹ دائر کریں گے،عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے الیکشن کمیشن کو غیر فعال رکھناچاہتے ہیں ،ان کا کہناتھاکہ نوازشریف کے معاملے پر عمران خان بوکھلاہٹ کاشکار ہیں ، عمران خان نے خودوزراکو بتایا کہ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ،میڈیکل بورڈ نے بھی بتایاکہ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ،ایاز صادق کا کہناتھا کہ کم پلیٹ لیٹس والا مریض بھی چل پھر سکتا ہے ،ہم یہ نہیں چاہتے کہ نوازشریف ہمیں وہیل چیئرپر نظرآئیں ۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ جو شخص معاشی اورقانونی ٹیم کو شاباش دے اس پر کیا کہا جاسکتا ہے ،انہوںنے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، تفصیلی فیصلہ آئے گاتو اپوزیشن ملکرفیصلہ کرے گی ۔