کراچی، ڈیفنس میں لڑکی اغوا اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج

کراچی، ڈیفنس میں لڑکی اغوا اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج
کراچی، ڈیفنس میں لڑکی اغوا اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) بخاری کمرشل میں راہ چلتی لڑکی کو اغوا کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کے مطابق مقدمہ فائرنگ اور اغوا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے آپریشن اور تحقیقات کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔دعا نامی لڑکی کے اغوا پر خصوصی ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ جیو فینسنک بھی کی جارہی ہے۔گزشتہ روز اغوا کے واقعے میں ملزمان کی فائرنگ سے لڑکی کے ساتھ موجود ایک شخص بھی زخمی ہوگیا تھا۔ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق حارث نامی نوجوان اور لڑکی آپس میں دوست تھے۔

دونوں ڈیفنس کے علاقے میں ہوٹل سے چائے پینے کے بعد چہل قدمی کر رہے تھے کہ گاڑی میں سوار مسلح ملزمان آئے اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حارث نامی نوجوان کندھے پر گولی لگنے کے باعث زخمی ہوا۔ ملزمان لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی ہونے والا نوجوان حارث کلفٹن جبکہ اغوا ہونے والی لڑکی کورنگی کی رہنے والی ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر معاملہ اغوا برائے تاوان کا معلوم نہیں ہوتا۔ کچھ عینی شاہدین کے بیانات بھی رکارڈکرلئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی