لندن برج حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی

لندن برج حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی
لندن برج حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک)لندن برج پر چاقو حملےکی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی،دو روز قبل لندن برج کے قریب ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہلاک کر دیا تھا۔

جیونیوز کے مطابق لندن برج پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت 28 سالہ عثمان خان کے نام سے ہوئی تھی جو پہلے بھی لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں جیل کاٹ چکا تھا اور دسمبر 2018 میں رہا ہوا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لندن برج پر حملے کئی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔داعش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں دو افراد کو قتل کرنے والا ہمارا جنگجو تھا تاہم داعش کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ لندن برج پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کے لندن آنے پر پابندی عائد تھی، ہلاک ملزم عثمان خان کو ایک دن کے لیے لندن آنےکا استثنیٰ دیا گیا تھا۔مقامی میڈیا کا یہ بھی بتانا ہے کہ عثمان خان کو گزشتہ سال دسمبر میں 20 شرائط پر رہا کیا گیا تھا، شرائط میں رہائی کے بعد لندن نا جانا بھی شامل تھا۔

مزید :

برطانیہ -