ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر رمیز راجہ برس پڑے

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر رمیز راجہ برس پڑے
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر رمیز راجہ برس پڑے

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایڈیلیٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے 589 کے جواب میں صرف 302 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں یاسر شاہ نے سینچری بنائی اور بابراعظم 97 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا تاہم دوسری اننگ کے آغاز میں بھی پاکستانی بلے باز مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اب تک تین وکٹیں گنوا چکے ہیں ۔قومی ٹیم کی یہ حالت دیکھ کر رمیز راجہ سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کوچنگ سٹاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنا دیاہے ۔

رمیز راجہ کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”کیا کرکٹ مینیجمنٹ ماڈل کو فٹبال مینیجمنٹ ماڈل کی طرز پر نہیں ہونا چاہیے؟رمیز راجا نے پی سی بی کے کوچنگ اسٹاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پے در پے شکستیں یا پھر ایک سے دو ماہ کی بری کارکردگی کوچنگ اسٹاف کو تبدیل کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کر رکھا ہے۔ورلڈ کپ کے بعد مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ اور انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد یہ دونوں اہم عہدے مصباح کو دے دیئے گئے۔

مزید : کھیل