پی ٹی آئی کا ڈسپلنری ونگ متحرک، رہنما حامد خان کے پارٹی کیخلاف بیانات کا ریکارڈ جمع

پی ٹی آئی کا ڈسپلنری ونگ متحرک، رہنما حامد خان کے پارٹی کیخلاف بیانات کا ...

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کا ڈسپلنری ونگ متحرک ہو گئی ہے اور بڑے فیصلوں کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں ، پارٹی رہنما حامد خان کے پارٹی کے خلاف بیانات کا ریکارڈ جمع کرلیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل ” پبلک نیوز“ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کے پارٹی کے خلاف بیانات کا ریکارڈ جمع کر لیا گیاہے ، انہیں شوکاز نوٹس اور پارٹی رکنیت سے معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ، حامد خان کے پارٹی کے فیصلوں کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا گیاہے ۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر قیادت سخت فیصلہ لے سکتی ہے ۔ نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ پارٹی کی سطح پر فیصلہ ہو گیاہے تاہم ابھی منظوری لینا باقی رہ گئی ہے ۔پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے دیگر کیسز کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا گیاہے ۔

مزید : قومی