شاہ محمود قریشی کا شکریہ کہ انہوں نے ہمارے مسائل سنے:خالد مقبول صدیقی

شاہ محمود قریشی کا شکریہ کہ انہوں نے ہمارے مسائل سنے:خالد مقبول صدیقی
شاہ محمود قریشی کا شکریہ کہ انہوں نے ہمارے مسائل سنے:خالد مقبول صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ شاہ محمودقریشی کاشکریہ جوانھوں نے ہمارے مسائل سنے، سندھ کے شہری علاقوں کوفوری مددکی ضرورت ہے،ہم اپنے حصے کی تمام ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ سندھ کے شہری علاقوں پرتوجہ دی جائے،معیشت سنبھلناشروع ہوگئی ہے،ملک مسائل سے نکل چکا ہے،پی ٹی آئی کی غیرمشروط حمایت کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ پی ٹی آئی کےساتھ تعاون کیاہے،ایم کیو ایم کےساتھ کھل کرتمام مسائل کاجائزہ لیاہے،ایم کیو ایم رہنماو¿ں سے سندھ کی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں ملک کوسنبھالا،عمران خان نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا،عالمی ادارے اعتراف کررہے ہیں ہمارے ملک کی معیشت بہترہوگئی ہے،معیشت میں استحکام آگیاہے،ملک بڑے معاشی بحران سے نکل گیا۔

مزید :

قومی -