اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مسئلہ کشمیر پر اپنی خاموشی ختم کر نا ہوگی:گور نر پنجاب

اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مسئلہ کشمیر پر اپنی خاموشی ختم کر نا ...
اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مسئلہ کشمیر پر اپنی خاموشی ختم کر نا ہوگی:گور نر پنجاب

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ22ہزار خواتین کو بیوہ جبکہ 11ہزار خواتین کی بے حرمتی کرکے بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی اور انسانیت کا قتل عام کر رہی ہے،بھارت سن لے وہ بندوق اور گولی کی طاقت سے کشمیریوں کی تحر یک آزادی کو دبا نہیں سکتا،اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مسئلہ کشمیر پر اپنی خاموشی ختم کر نا ہوگی۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ بھارتی افواج کے مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں تیس سالوں کے دوران 1ہزار خواتین سمیت 95ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں،ہزاروں بے گناہ کشمیری آج بھی جیلوں میں قید ہیں مگر اسکے باوجود کشمیر یوں کی تحر یک آزادی میں جذبہ کم نہیں ہو سکا،ہر گزرتے دن کیساتھ کشمیر یوں کی تحر یکِ آزادی پہلے سےزیادہ مضبوط ہو رہی ہے،ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو ایک لمحہ کیلئے بھی نہیں بھول سکتے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے، دونوں کو دنیا کی طاقت جدانہیں کرسکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے22کروڑ عوام کشمیر یوں کیساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چل رہے ہیں، کشمیر کی آزادی کیلئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کر نے کی بجائے 119روز میں کشمیر میں جاری بدتر ین کر فیو اور بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قرارادادوں کے مطابق حل کروایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف آواز بلند کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور