6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، اسی کے سکول بیلٹ سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا، لاش کہاں سے ملی؟ روح تڑپادینے والی تفصیلات

6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، اسی کے سکول بیلٹ سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا، لاش ...
6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، اسی کے سکول بیلٹ سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا، لاش کہاں سے ملی؟ روح تڑپادینے والی تفصیلات

  



جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع ٹونک میں روح کو تڑپادینے والی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔

علی گڑھ تھانے کی حدود میں واقع گاﺅں کی 6 سالہ بچی سکول گئی تھی، ہفتے کے روز سکول میں فنکشن تھا جس کے باعث وہ سکول میں ہی رکی رہی لیکن سہہ پہر 3 بجے وہ لاپتا ہوگئی۔ گھر والوں اور گاﺅں والوں نے مل کر بچی کو بہت تلاش کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

اتوار کی صبح اہل علاقہ کو بچی کی لاش مندر کے پیچھے ببول کی جھاڑیوں سے ملی۔ لاش پوری طرح خون میں ڈوبی ہوئی تھی جس کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ بچی کی یہ حالت دیکھ کر اہل علاقہ مشتعل ہوگئے جس پر ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد اسی کے سکول بیلٹ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، جب بچی کی لاش ملی تو اس کا بیلٹ اس کی گردن میں لپٹا ہو ا تھا۔ پولیس نے بچی کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے۔

مزید : جرم و انصاف