اکشے کمار کے خاندان پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، اہم ترین فیملی ممبر جہانِ فانی سے کوچ کرگیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی ساس اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی والدہ بیٹی کپاڈیہ 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹی کپاڈیہ گزشتہ کچھ عرصے سے ممبئی کے کھر ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور انہیں پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا۔ دو ہفتے قبل ہی اہلخانہ نے بیٹی کپاڈیہ کی 80 ویں سالگرہ منائی تھی۔ کچھ روز پہلے ڈمپل کپاڈیہ نے ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی والدہ کیلئے دعاﺅں کی درخواست کی تھی تاہم ہفتہ کے روز بیٹی کپاڈیہ انتقال کرگئیں۔بیٹی کپاڈیہ کے انتقال کے بعد بالی ووڈ کی اہم شخصیات کا اکشے کمار کے گھر اظہار افسوس کیلئے تانتا بندھا ہوا ہے۔