تحریک انصاف کی حکومت کوپورا وقت ملا تو اقتصادی ورلڈ کپ پاکستان کاہے ، حسن نثار کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ طلبہ یونینز کی بحالی کا مطلب تعلیمی ادارے مزید برباد کرناہے ، میں نے پہلے تعلیمی اداروں کوبرباد ہوتے دیکھاہے ، ہم لوگ اس قابل نہیں ہیں،تحریک انصاف کی حکومت کوپورا وقت ملا تو اقتصادی ورلڈ کپ پاکستان کاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق “میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ آزادی جھنڈے اور ڈنڈے کانام نہیں ہے ،مغرب کہتاہے کہ پھانسی کی سزا نہیں دینی لیکن مغرب میں تو ٹھیک ہے مگریہاں نہیں کیونکہ ہم تومریض ہیں۔ مریض کو بروسٹ کی نہیں بلکہ ساگو دانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ یونین کی بحالی کا مطلب تعلیمی ادارے مزید برباد کرناہے ، میں نے پہلے تعلیمی اداروں کوبرباد ہوتے دیکھاہے ، ہم لوگ اس قابل نہیں ہیں ۔
حسن نثار کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ بھارتی معیشت کدھر جارہی ہے ، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری معیشت سنبھل رہی ہے ۔ پچھلی حکومت جس حال میں معیشت چھوڑ کر گئی یہ سنبھل نہیں سکتا تھا لیکن یہ معجزہ ہے جوہورہاہے لیکن اگر اس حکومت کوپورا وقت ملا تو اقتصادی ورلڈ کپ پاکستان کاہے ۔میں عام آدمی سے بہتر سمجھ لیتا ہوں ، کچھ قیمت ادا کرنا پڑے گی تو اس کو جرمانہ سمجھ کر ادا کیاجائے ۔