بھارتی فوج کی اوچھی حرکتیں دوبارہ شروع ، پاک فوج کی چوکیوں پر حملہ، ایک میجر اور کیپٹن زخمی،شاہینوں کا بھرپورجواب ، دشمن کی توپیں خاموش کرادیں

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج ایک بار پھر اوچھی حرکتوں پر اتر آئی، ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی چوکیوں پر حملہ کردیا۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے پار راولا کوٹ اور رکھ چکری سیکٹر میں پاک فوج کی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی چوکیوں پر مارٹر گولے بھی برسائے گئے جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوئے۔ زخمی افسران میں پاک فوج کا ایک میجر اور ایک کیپٹن شامل ہیں۔
ضرور پڑھیں: پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ9 دسمبر کو نیب راولپنڈی طلب