حکومت معاشی استحکام کی طرف گامزن,ملک بڑےمعاشی بحران سےنکل گیا،شاہ محمود قریشی نے عوام کو خوشخبری سنادی

حکومت معاشی استحکام کی طرف گامزن,ملک بڑےمعاشی بحران سےنکل گیا،شاہ محمود ...
حکومت معاشی استحکام کی طرف گامزن,ملک بڑےمعاشی بحران سےنکل گیا،شاہ محمود قریشی نے عوام کو خوشخبری سنادی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکہاہےکہ پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کی جانب گامزن ہے،عالمی ادارے پاکستان کی معیشت بہتر ہونے کا اعتراف کررہے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان  نےمشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا،اَہم معاملات پرسوچ ایک،ووٹرز کی توقعات پر پورا اتریں گے،ہمیشہ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے لیکن کریڈٹ نہیں دیا جاتا،تحریک انصاف نے فارن پالیسی میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں،کشمیر مسئلے کو پوری دنیا میں اجاگر کیا جسے دنیا تسلیم کر رہی ہے، ایم کیو ایم  سے  کوئی دوریاں نہیں،جب دو بھائی بیٹھتے ہیں تو آپس میں مکالمہ ہوتا ہے،ایم کیوایم اور ہماری نیت ٹھیک ہے،صوبائی حکومتوں نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کئے۔

بہادر آباد کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کےبعدمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہوزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں ملک سنبھالااورپاکستان کودیوالیہ ہونےسے بچایا،بہترحکمت عملی سے آج  ملک معاشی استحکام کی طرف لوٹ چکا ہے،آج عالمی ادارے اعتراف کررہےہیں کہ ہمارے ملک کی معیشت بہتر ہو گی ہے،سٹاک ایکسچینج بہتری کی طرف گامزن ہے،روپے کی قدر بڑھ رہی ہے،ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا رجحان بڑھ رہا ہے،یہ مثبت اعشاریے اس بات کے غماز ہیں کہ ہم معاشی بحران سے باہر آ گئے ہیں،اب ہم معاشی استحکام سے گروتھ بڑھنے کے اقدامات کررہے ہیں، ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سندھ میں جو کردار ادا کررہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات میں سندھ کی  صورتحال پر گفتگو ہوئی اور تمام مسائل کا جائزہ لیا ہے،ایم کیو ایم نے ہمیشہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کیا ہے ،ہم دونوں کے نظریات آپس میں ملتے ہیں،دونوں جماعتوں کامختلف ملکی معاملات پر یکساں موقف ہے،میں آج کافی حدتک آگاہ ہوا  اور مجھے کراچی اور سندھ کے معاملات سے پہلے سے زیادہ آگاہی حاصل ہوئی ،آج ایم کیو ایم کی قیادت سے گفتگو ہوئی ،پانچ دسمبر کو وزیراعظم کی سربراہی میں  ایم کیو ایم سے نشست ہو گی انشاء اﷲ اسلام آباد میں جو نشست ہوگی وہ سود مند ثابت ہوگی۔

مزید : قومی