پاکستان سپر لیگ2020کیلئے ری ٹیشن ونڈو بند ہوگئی

پاکستان سپر لیگ2020کیلئے ری ٹیشن ونڈو بند ہوگئی
پاکستان سپر لیگ2020کیلئے ری ٹیشن ونڈو بند ہوگئی

  



لاہور(آئی این پی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020کے لیے ری ٹیشن ونڈو بند ہوگئی۔لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے،شاہین شاہ آفریدی، سہیل اختر، حارث رؤف اور سلمان بٹ کو ری ٹین کیا جبکہ کراچی کنگز نے بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، افتخار احمد، عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان کوری ٹین کیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020کے لیے ری ٹیشن ونڈو بند ہوگئی۔لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کرلیا۔لاہور قلندرز نے سہیل اختر، حارث رف اور سلمان بٹ کو بھی ری ٹین کیا ہے۔ عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں۔کراچی کنگز نے بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور افتخار احمد کو ری ٹین کیا ہے جبکہ کراچی کنگز نے عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان کو بھی ری ٹین کیا ہے۔کراچی کنگز کی جانب سے عثمان شنواری کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کی گئی جس پر لاہور قلندرز نے ان کی کیٹیگری کو برقرار رکھنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ٹرانسفر کے ذریعے ان کی خدمات حاصل کر لیں۔عثمان شنواری کو ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔دیگرپانچ کھلاڑیوں کی ریلگیشن کے لیے کامیاب درخواستیں کی گئی جس کے تحت امام الحق، جنید خان، سلمان بٹ، شان مسعود اور عمر امین کی کٹیگری میں ایک درجہ کم کردی گئی ہے۔پشاور زلمی کے امام الحق کی ڈائمنڈ سے گولڈ، ملتان سلطانز کے جنید خان کی ڈائمنڈ سے گولڈ، لاہور قلندرز کے سلمان بٹ کی گولڈ سے سلور، ملتان سلطانز کے شان مسعود کی گولڈ سے سلور جبکہ پشاور زلمی کے عمر امین گولڈ سے سلور کیٹیگری میں تنزلی کی گئی ہے۔

مزید : کھیل