مشرقی سرحد پر بھارت کا حملہ، مغربی سرحد پر دہشتگردوں نے پاک فوج کو نشانہ بنا ڈالا، کتنے جوان شہید ہوئے؟ جان کر آپ کا جذبہ شہادت بلند ہوجائے

مشرقی سرحد پر بھارت کا حملہ، مغربی سرحد پر دہشتگردوں نے پاک فوج کو نشانہ بنا ...
مشرقی سرحد پر بھارت کا حملہ، مغربی سرحد پر دہشتگردوں نے پاک فوج کو نشانہ بنا ڈالا، کتنے جوان شہید ہوئے؟ جان کر آپ کا جذبہ شہادت بلند ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کا ایف سی کی چیک پوسٹ پرحملہ ، ایف سی کا لانس نائیک شہید ، دوجوان زخمی ، جوابی کارروائی میں دونوں دہشت گردمارے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران شہیداور دو جوان زخمی ہوگئے ۔ جوابی کارروائی میں دونوں دہشت گرد مارے گئے ۔ شہید لانس نائیک محمد عمران کاتعلق کے پی کے ضلع جمرود سے تھا ، ان کی عمر 31سال اوروہ شادی شد ہ ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مشرقی سرحد پر پاکستانی چیک پوسٹ پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دوافسر زخمی ہوگئے تھے ۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کابھر پور جواب دیا گیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -