حسن علی کی بھارتی بیگم کی پہلی مرتبہ پاکستان میں ان کے گھر آمد، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

حسن علی کی بھارتی بیگم کی پہلی مرتبہ پاکستان میں ان کے گھر آمد، تصاویر نے ...
حسن علی کی بھارتی بیگم کی پہلی مرتبہ پاکستان میں ان کے گھر آمد، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

  



گوجرانوالہ(آئی این پی)رواں برس اگست میں بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو سے شادی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی اپنی دلہنیا کو پاکستان لے آئے۔

حسن علی اور سامعہ آرزوگذشتہ روز   دبئی سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے دونوں گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر کے گھر روانہ ہوئے۔

گھر پہنچنے پر اہل خانہ نے بہو سامعہ کا پھول کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوب پیار دیا۔

اہل خانہ نے دونوں کے استقبال کے لیے پورے گھر کو گلاب کی پتیوں سے سجایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان آمد پر حسن علی اور ان کی اہلیہ نے سادہ انداز اپنایا اور روایتی ملبوسات کے بجائے دونوں نے ٹرازر شرٹ کا انتخاب کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کی والدہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بہو کے لیے رات کے کھانے میں بریانی اور مٹن قورمہ تیار کیا۔

سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کی جانب سے حسن علی کا اہلیہ کو پاکستان لانے کے اقدام کو خوب سراہا گیا۔

مزید : کھیل