لیگی رہنما نے نواز شریف کی صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

لیگی رہنما نے نواز شریف کی صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا
لیگی رہنما نے نواز شریف کی صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہاہے کہ نواز شریف کے دل کی خون پمپ کرنے کی استعداد کم ہے جوایک بڑا مسئلہ ہے ، اس لئے علاوہ ان کو جوبیماری ہے اس میں پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کی تعین نہیں کیاجاسکتا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف سیڑھیاں چڑھ کرگئے لیکن میاں نواز شریف کی صحت ان کوسیڑھیاں چڑھنے کی اجازت نہیں دیتی تھی ، ایک لفٹر کے ذریعے ان کوجہازمیں سوار کرایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی اپنی طبیعت ہوتی ہے جس طرح عمران خان نے گرنے کے بعد اپنی تصویر جاری کی ، ہماری اس طرح کی تربیت نہیں ہے ۔
عطاتارڑ نے کہاکہ ہم لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں گے ، نواز شریف کے دل کی خون پمپ کرنے کی استعداد کم ہے جوایک بڑا مسئلہ ہے ، اس لئے علاوہ ان کو جوبیماری ہے اس میں پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کی تعین نہیں کیاجاسکتا ۔نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوتے ہیں اور ساتھ وہ دل کے مریض ہیں۔

مزید :

قومی -