کیا کوئی عثمان بزدار کی جگہ لے سکتا ہے، جو ان کی جگہ لینا چاہتا ہے اس کو کیا کرنا ہوگا؟ تحریک انصاف کے رہنما نے مشورہ دے دیا

کیا کوئی عثمان بزدار کی جگہ لے سکتا ہے، جو ان کی جگہ لینا چاہتا ہے اس کو کیا ...
کیا کوئی عثمان بزدار کی جگہ لے سکتا ہے، جو ان کی جگہ لینا چاہتا ہے اس کو کیا کرنا ہوگا؟ تحریک انصاف کے رہنما نے مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائے ونڈ (آن لائن)صوبائی وزیرپنجاب ملک اسد علی کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ اگلے 4سال تک عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک اسد علی کھوکھر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سیکریڑیٹ میں پنجاب کابینہ کے اراکین اور صوبائی وزرا کے ہمراہ ایک اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اجلاس میں بیٹھا ہر شخص وزیراعلیٰ بننے کی خواہش رکھتا ہے لیکن وہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑیں رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار کی جگہ لینے کے خواہشمند افراد کو اگلے 4 برس انتظار کرنا ہوگا، وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہ تو محل نما گھر میں رہتے ہیں اور نہ ہی اپنی ذاتی سکیورٹی پر 80 کروڑ روپے سالانہ خرچ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اصلاحات پر جس طرح عملدرآمد کیا گیا ایسا پہلے کبھی پنجاب میں نہیں ہوا، ہمیں پنجاب میں کی جانے والی اصلاحات کی تشہیر اور اس حوالے سے سیمینارز منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ پنجاب کی بہتری کیلئے جو بھی اقدامات اٹھارہے ہیں،ان کا لوگوں کو پتا نہیں چلتا،اس لیے اچھے کاموں کی تشہیر کیا کریں،وزیراعلیٰ کہتے میں اچھے کاموں کیلئے اپنا نام سامنے نہیں لانا چاہتالیکن ضروری ہے کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے۔