مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مزید سخت فیصلے کرسکتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی وارننگ

مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مزید سخت فیصلے کرسکتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی ...
مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مزید سخت فیصلے کرسکتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی وارننگ

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں ، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مزید سخت فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے اقتدار پر قابض مافیا سے جان چھڑانی ہے ، یہ دوسروں کو مافیا کہہ رہے ہیں جبکہ یہ خودمافیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بحران میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور ملک روز بروز تنزلی کی طرف جارہاہے ، کاروباری اور تاجر طبقہ پریشان ہے ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، ملک میں نئے الیکشن کروائے جائیں، ہمارے احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے ، موجود حکومت نا اہل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مستحکم سیاسی نظام کی طرف جاناہے ، ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں ، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مزید سخت فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروز گاروں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔

مزید : قومی