لاہور میں دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی، 8 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

لاہور میں دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی، 8 زخمی ہسپتال میں زیر علاج
لاہور میں دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی، 8 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل ٹاﺅن کے علاقے لیاقت آباد فلیٹس کے قریب سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ 8 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد فلیٹس کے نزدیک سلنڈر کا دھماکہ ہوا، دھماکہ غباروں میں ہوا بھرنے والے سلنڈر کی وجہ سے ہوا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں علاج کے دوران ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی، اس وقت دھماکے کے 8 زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں