طلبہ تنظیمیں بحال کرکے فائدہ اٹھائیں گے ، وزیر اعظم

طلبہ تنظیمیں بحال کرکے فائدہ اٹھائیں گے ، وزیر اعظم
 طلبہ تنظیمیں بحال کرکے فائدہ اٹھائیں گے ، وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طلبہ تنظیمیں مستقبل کے لیڈر پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، طلبہ تنظیمیں بحال کرکے ان کے مثبت کردار سے فائدہ اٹھائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہاہے کہ یونیورسٹیاں مستقبل کے لیڈرز کوپروان چڑھاتی ہیں،طلبہ تنظیمیں مستقبل کے لیڈر پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستانی یونیورسٹیوں میں طلبہ تنظیمیں پرتشدد بن چکی ہیں۔پاکستانی یونیورسٹیاں پرتشدد محاذ جنگ بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طلبہ تنظیمیں متشدد اور تعلیمی ماحول خراب کرنے کا سبب بنتی ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں دانشمندانہ ماحول تباہ ہوچکاہے ،حکومت اس سلسلے میں جامع اور نافذالعمل ضابطہ اخلاق تشکیل دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم طلبہ تنظیمیں بحال کرکے ان کے مثبت کردار سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کو مثال بنایا جائے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -