سردار عثمان بزدار کب تک وزیر اعلیٰ رہیں گے ؟ صحافی سلمان غنی نے پیشگوئی کردی

سردار عثمان بزدار کب تک وزیر اعلیٰ رہیں گے ؟ صحافی سلمان غنی نے پیشگوئی کردی
سردار عثمان بزدار کب تک وزیر اعلیٰ رہیں گے ؟ صحافی سلمان غنی نے پیشگوئی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سینئر صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ پنجاب میں طاقت کے مراکز پانچ ہیں اور ان کے مقابلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کمزور شخصیت ہے، عثمان بزدار اس وقت تک وزیر اعلیٰ رہیں گے جب تک عمران خان چاہیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہاکہ اس وقت پنجاب میں طاقت کے مراکز پانچ ہیں اور ان کے مقابلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کمزور شخصیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار اس وقت تک وزیر اعلیٰ رہیں گے جب تک عمران خان چاہیں گے ۔

سلمان غنی کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ میں نے سرخرو ہوناہے لیکن سردار عثمان بزدار کی جانب سے ابھی تک کوئی بڑا کام نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کوجاکر کیا بتائیں گے کہ ہم نے کونسا بڑا کام کیاہے؟ تو ایسی ابھی تک کوئی صورتحال نہیں ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور