”دل جب گرجائے تو پٹھانوں کے ٹریکٹر سے بھی نہیں اٹھتا‘ ‘ن لیگ کے پنجاب میں حکومت نہ بنانے پر ایاز امیر کا دلچسپ تبصرہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ دل جب گرجائے تو پٹھانوں کے ٹریکٹر سے بھی اوپر نہیں اٹھتا ، پنجاب میں اکثریت ن لیگ کی تھی اور یہ حکومت بناسکتے تھے لیکن ان کادل بیٹھ گیاتھا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ دل جب گرجائے تو پٹھانوں کے ٹریکٹر سے بھی اوپر نہیں اٹھتا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اکثریت ن لیگ کی تھی اور یہ حکومت بناسکتے تھے لیکن ان کادل بیٹھ گیاتھا ۔ اس طرح جس طرح 2008میں ق لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر پنجاب میں حکومت بناسکتے تھے لیکن ان کا بھی دل بیٹھ گیاتھا ۔
ایاز امیر کا کہنا تھا کہ مجھے پلیٹ لیٹس والی بات نہیں کرنی چاہئے تھی ، ہم گھوم گھوم کر عثمان بزدار پر آجاتے ہیں، جتنی پبلسٹی ہم نے عثمان بزدار کی کردی ہے ، اتنی ان کا ڈی جی پی آر کا نظام بھی نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوبیورو کریسی کی جتنی سمجھ ہونی چاہئے تھی ، اتنی نہیں ہے اور شائد اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے آس پاس والوں سے ریلیف میں ہیں۔