ابتدائی تحقیقات میں کارو کاری کے نام پر بچی کے قتل کے شواہد نہیں ملے:سعید غنی

ابتدائی تحقیقات میں کارو کاری کے نام پر بچی کے قتل کے شواہد نہیں ملے:سعید غنی
ابتدائی تحقیقات میں کارو کاری کے نام پر بچی کے قتل کے شواہد نہیں ملے:سعید غنی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ڈسٹرکٹ دادو کے علاقے جوہی کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر یہ پیش آنے والے کارو کاری کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس واقع کی تحقیقا ت کا حکم دے دیا ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق کارو کاری کے کسی واقعہ کے شواہد نہیں ملےاور نہ ہی کسی جرگہ یا بچی کو سنگسار کئے جانے سے متعلق کوئی شواہد مل پائے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ واقعہ میں مبینہ قتل کی گئی 11 سالہ بچی کے والد اور اس کا جنازہ پڑھانے والے امام کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،بچے کے والدین کا تعلق کھیر تھر کے علاقے سے ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق کارو کاری کے کسی واقع کے شواہد نہیں ملےاور نہ ہی کسی جرگہ یا بچی کو سنگسار کئے جانے سے متعلق کوئی شواہدمل پائے ہیں،بچی کے والد کے بیان کے مطابق بچی پہاڑی جگہ سے گرنے کے بعد پتھر لگنے سے جاں بحق ہوئی۔سعید غنی نے کہا کہ اگرکسی کےپاس جرگہ سےمتعلق کو ئی شواہد ہیں تووہ حکومت سندھ سےرابطہ کرسکتاہے،قبرکشائی کےمتعلق عدالتی احکامات کےمطابق عملدرآمد کیاجائےگا،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس نےعلاقے کے سیشن جج کو میڈیکل افسر اور عدالت کا متعلقہ عملہ تعنیات کرنے کے لئے درخواست کر دی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ سندھ حکومت واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے تک آرام سے نہیں بیٹھے گی،اِس سلسلے میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  نے بھی وزیراعلیٰ سندھ  سے رابطہ کر کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ سندھ حکومت کو یہ مکمل اختیار ہے کہ صوبے میں جس بھی قسم کا بلدیاتی نظام نافذ کرنا چاہتی ہے وہ کر سکتی ہے،تحریک انصاف کی حکومت چاہے تو پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اپنی مرضی کا بلدیاتی نظام نافذ کرنا چاہتی ہے،وفاقی حکومت چاہے تو پنجاب اور کے پی کے میں اپنی مرضی کا بلدیاتی نظام لے آئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت نے ایم کیو ایم کے ممبران صوبائی اسمبلی کے ساتھ اسمبلی میں وہ سلوک نہیں کیا جو پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی صوبائی اسمبلی کے ممبران کے ساتھ رواں رکھا ہے۔ایم کیو ایم کی طرز سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم جس کسی بھی حکومت کی اتحادی ہوتی ہے وہ چاہتی ہے کہ وہ حکومت ہمیشہ مسائل میں گھری رہےتاکہ اس کے معاملات چلتے رہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی