وہ سنت نبوی ﷺ جس پر عمل کر کے آپ کئی کلو وزن کم کرسکتے ہیں، تحقیق کرنے والے سائنسدان بھی جان کر دنگ رہ گئے

وہ سنت نبوی ﷺ جس پر عمل کر کے آپ کئی کلو وزن کم کرسکتے ہیں، تحقیق کرنے والے ...
وہ سنت نبوی ﷺ جس پر عمل کر کے آپ کئی کلو وزن کم کرسکتے ہیں، تحقیق کرنے والے سائنسدان بھی جان کر دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین پر دسترخوان بچھا کر کھانا اور ہاتھوں سے کھانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔ اب ایک تحقیق میں اس سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایسا حیران کن فائدہ سامنے آیا ہے کہ تحقیق کرنے والےسائنسدان بھی دنگ رہ گئے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زمین پر بیٹھ کر کھانا اور کانٹے چھری اور چمچ کی بجائے اپنے ہاتھوں سے کھانا وزن کم کرنے کے لیے سب سے موثر اور فائدہ مند طریقہ ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق جب آپ کھانے کے لیے اپنی انگلیوں کو جوڑتے ہیں تو یہ یوگا کا ایک آسن بن جاتا ہے۔ جب یہ آسن بنائیں تو ہمارے جسم کے سنسر کا کام کرنے والے اعضاءمتحرک ہو جاتے ہیں۔ اس سے ہمیں مناسب خوراک کھانے اور جسم کو اسے ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جب آپ ہاتھ سے کھانا شروع کرتے ہیں تو اس سے آپ کے دماغ کو سگنلز پہنچ جاتے ہیں کہ اب آپ کھانا کھانے والے ہیں، جس سے وہ آپ کے معدے کو اس کھانے کو ہضم کرنے کے لیے تیار کر دیتا ہے۔ نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ اگر آپ زمین پر بیٹھ کر ہاتھوں سے کھانا کھائیں اور رات کا کھانا جلدی کھالیں تو آپ چند ہفتوں میں کئی کلووزن کم کر سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -