حکومت کے اتحادی مایوس، کوئی اور آپشن تلاش کرنا شروع کردیا، ایسا دعویٰ کہ تحریک انصاف کے ہوش اڑجائیں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنمااورصوبائی وزیربرائے صنعت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس مسائل کا حل نہیں،اتحادی مایوس ہوکرکوئی اورآپشن تلاش کر رہے ہیں،وفاقی حکومت کی غیرمشروط حمایت جاری رکھنے کااعلان کرنےوالےاورکچھ نہیں تووزیراعظم سےکراچی پیکج کا ہی پوچھ لیتے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کےدورہ کراچی پرردِعمل کااِظہارکرتےہوئےجام اکرام اللہ دھاریجوکاکہناتھا کہسندھ حکومت پرتنقید کےتیربرسانےوالے یاد رکھیں کہ عوام صبر کا دامن تھامےہوئےہیں،نااَہلوں کی حکومت نےناقص پالیسوں سےعوام کا جینا حرام کردیا ہےجبکہ اٹھارویں ترمیم کا ذکر کرنے والوں نے سندھ کے تین ہسپتال چھین لیے ہیں،پیپلز پارٹی کراچی کواون کرتی ہے،سندھ بالخصوص کراچی کی ترقی کی باتیں کرنے والوں کوسلیکٹڈ وزیراعظم کے جانب سے اعلامیہ 162 ارب روپیہ کا پیکیج یاددلارہا ہوں،پیپلز پارٹی وفاق سے اپنے صوبے کا حق مانگتی ہے تو انتقامی کاروائیوں میں تیزی آجاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے حقوق نوچ رہی ہے،سلیکٹڈحکومت کےسلیکٹڈوزراسےکوئی ڈھنگ کاکام نہیں ہوتاالبتہ میڈیاپرگالم گلوچ کی سیاست اُن کے روزانہ کےشیڈول میں شامل ہے،سلیکٹڈ حکومت میں شامل سندھ کے اتحادی مایوس ہوکر کوئی اورآپشن تلاش کر رہے ہیں،سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک کو مشکل حالات سے دوچار کردیا اور اس کا حل بھی اُن کے پاس نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مشرف کیس میں ڈکٹیٹرمشرف کی ٹیم اَب مشرف کا بچاو کر رہی ہے۔