کیا حکومت ایک اور منی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے؟ وزیر ریونیو حماد اظہر نے اعلان کردیا

کیا حکومت ایک اور منی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے؟ وزیر ریونیو حماد اظہر نے اعلان ...
کیا حکومت ایک اور منی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے؟ وزیر ریونیو حماد اظہر نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی  پاکستان آن لائن) وفاقی وزیراقتصادی اُمورحماداظہر نے کہا کہ اندرونی ٹیکس وصولی میں 29فیصد اضافے کا امکان ہے، درآمدات کم ہورہی ہیں،جس کی وجہ سے درآمدات سے ملنے والے ٹیکس میں بھی کمی ہوئی ہے، پہلی سہہ ماہی میں نان ٹیکس ریونیومیں 172فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹیکس فائلرزکی تعداد سالانہ 30 سے 40فیصد بڑھ رہی ہے،فی الحال کوئی منی بجٹ نہیں آ رہا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیراقتصادی اُمورحماداظہر نے کہا ہے کہنان ٹیکس ریونیو میں بھی توقعات سے زیادہ بہتری آئی ہے،پہلی سہہ ماہی کے ابتدائی مہینوں میں ٹیکس ہدف کا بیشترحصہ حاصل کرلیاہے۔اُن کا کہنا تھا کہ نان ٹیکس ریونیو میں بھی توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، پہلی سہہ ماہی میں نان ٹیکس ریونیومیں 172فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹیکس فائلرزکی تعداد سالانہ 30 سے 40فیصد بڑھ رہی ہے،درآمدات کم ہورہی ہیں ،جس کی وجہ سےدرآمدات سےملنےوالےٹیکس میں بھی کمی ہوئی، وفاقی وزیراقتصادی امور نے واضح کیا کہ فی الحال کوئی منی بجٹ نہیں آ رہا۔

مزید :

قومی -