نوجوان نسل قیمتی اثاثہ اورروشن مستقبل کی امید،اُن کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم کابنیادی مشن ہے:فردوس عاشق اعوان

نوجوان نسل قیمتی اثاثہ اورروشن مستقبل کی امید،اُن کے خوابوں کی تعبیر ...
نوجوان نسل قیمتی اثاثہ اورروشن مستقبل کی امید،اُن کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم کابنیادی مشن ہے:فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائےاِطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ نوجوان نسل ہماراقیمتی اثاثہ اورروشن مستقبل کی امید ہے،نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیروزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے،ہمیں اپنی نوجوان نسل خصوصاً طلبہ کی محنت، دیانتداری و سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پراپنےٹویٹ میں ڈاکٹرفردوس عاشقاعوان نےکہاکہ اپنے حقوق کامطالبہ طلبہ کےبڑھتےشعوراورفکر کی عکاسی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتیاثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے،نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظمعمران خان کا بنیادی مشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ اورمسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملیمرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں،ہمیں اپنی نوجوان نسل خصوصاً طلبہ کی محنت،دیانتداری اورسچائی کےاصولوں پرمبنی کردارسازی کرنی ہے،اِس کےساتھساتھ اُنکےمتحرک کردار کو معاشرے کی فلاح، قومی مفاد اور سلامتی سے ہمآہنگ کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ ہمارے طلبہ وہطاقت ہے جس نے آنے والے دور میں ملکی ترقی کیلئے نئی سوچ، بصیرت اورولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے،ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹکر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں۔