پشاور زلمی کا پی ایس ایل فائیو کیلئے سات پلیئرز کوسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اعلان

پشاور زلمی کا پی ایس ایل فائیو کیلئے سات پلیئرز کوسکواڈ میں برقرار رکھنے کا ...
پشاور زلمی کا پی ایس ایل فائیو کیلئے سات پلیئرز کوسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز اور سیزن ٹو کی چمپئن پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے سات کھلاڑیوں کو سکواڈ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا پلاٹینیم کٹیگری میں ٹیم پشاور زلمی نے فاسٹ باولر وہاب ریاض، حسن علی اور کیرون پولارڈ کو برقرار رکھا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل (ڈائمنڈ کٹیگری) , ڈیرن سیمی اور امام الحق (گولڈ کٹیگری) اور عمر امین (سلور کیٹیگری)کو پی ایس ایل فائیو کے لیے سکواڈمیں برقرار رکھا گیا ہے۔ محمد اکرم نے کہا وہ پی ایس ایل فور کھیلنے والے تمام زلمی پلئیرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور چھ دسمبر کو لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل ڈرافٹس کے لیے پی سی بی اور تمام فرنچائز کو گڈلک کا پیغام دیتے ہیں۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا پاکستان میں مکمل انعقاد تاریخی موقع ہے, پشاور زلمی کلیوال زلمی لیگ کے زریعے پہلے ہی پورے خیبر پختونخواہ میں پی ایس ایل جشن کا آغاز کرچکی اور پشاور زلمی کرکٹ فینز کے ساتھ مل کر کرکٹ کاجشن منائیں گے ۔

مزید :

کھیل -