”صدر پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کے باعث یہ کام کیا“نفیسہ شاہ کا الزام

”صدر پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کے باعث یہ کام کیا“نفیسہ شاہ کا الزام
”صدر پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کے باعث یہ کام کیا“نفیسہ شاہ کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی بدنیتی الیکشن کمیشن کے معاملے میں اس لئے تھی کہ فارن فنڈنگ کیس کے باعث صدر کومجبور کیا گیا یا ان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ارکان کیلئے دونام دیئے گئے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ سٹوڈنٹس باڈی اس حد تک سیاسی ہونی چاہئے کہ وہ اپنے لیڈر کومنتخب کرے لیکن اس طرح نہیں ہوناچاہئے کہ جس طرح باہر الیکشن ہوتے ہیں۔ طلبہ کے الیکشن غیر جماعتی ہونے چاہئے ، اگر ایسے الیکشن ہونگے تو یونیورسٹی میں بے چینی پھیلے گی ۔
انہوں نے کہا کہ میں فخر سے کہتی ہوں کہ میراتعلق بائیں بازو سے ہے اورکیمونزم ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ ہمارے ہمسایہ ملک چین میں یہ نظام کامیابی سے چل رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی بدنیتی الیکشن کمیشن کے معاملے میں اس لئے تھی کہ فارن فنڈنگ کے کیس کے باعث صدر پاکستان کو مجبور کیاگیا یا وہ خود بھی تحریک انصاف کا حصہ ہیں ان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ارکان کیلئے دونام دیدیئے گئے ، اب تحریک انصاف یہ کوشش کرے گی کہ چیف الیکشن کمشنر ان کی مرضی کا ہو۔

مزید :

قومی -