سبزیوں کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سمیت سب کچھ مہنگا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہو گئیں، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سب کچھ مہنگا ہو گیا, پریشان شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پورے ملک کی طرح شہر قائد میں بھی گوشت اور دالیں تو پہلے ہی مہنگی تھیں، اَب تو سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، غریب آدمی کھائے تو کیا کھائے؟۔ سبزیوں کی سپلائی سےمنسلک افراد کے مطابق حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بحران پیدا ہوجاتا ہے۔اس وقت کراچی میں ٹماٹر240 روپے کلو، پیاز80روپے کلو، بھنڈی130روپے کلو، توری80 روپے کلو اور آلو80روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔