’تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی التواءمیں ڈالنے کی کوشش کرے گی کیونکہ ۔۔۔‘ تجزیہ کار افتخار احمد کادعویٰ

’تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی التواءمیں ڈالنے کی کوشش کرے گی ...
’تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی التواءمیں ڈالنے کی کوشش کرے گی کیونکہ ۔۔۔‘ تجزیہ کار افتخار احمد کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار افتخار احمد نے کہاہے کہ تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کو التواءمیں ڈالنے کی کوشش کرے گی کہ شائد ان کو راستہ مل جائے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ طلبہ تنظیموں کے معاملے پر عمران خان اور بلاول ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں تو ان دونوں کے درمیان کسی ایک کوسامنے آناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملیں اورنہ مل سکیں توپھر کیا ہوگا ؟

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کو التواءمیں ڈالنے کی کوشش کرے گی کہ شائد ان کو راستہ مل جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ اگر کسی جماعت نے بھی لی ہے اورغیر قانونی طریقے سے لی ہے تو اس کوسزا بھگتنی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70سال سے جوکھلواڑ ہورہاہے ، وہ غلطیاں افراد نے کی ہیں اوربھگت قوم رہی ہے ۔

مزید : قومی